قطر میں عیدالفطر کے موقع پر10 تعطیلات کا اعلان

قطر میں عیدالفطر کے موقع پر10 تعطیلات کا اعلان

دوحہ (اے پی پی) قطر میں عیدالفطر کے موقع پر پہلی بار10 تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات16 تا 25 اگست تک ہونگی۔واضح رہے کہ قبل ازیں خلیجی ممالک میں صرف عیدالاضحیٰ کے موقع پر10 تعطیلات کی جاتی تھیں تاہم اس بار بحرین، سعودی عرب، دبئی، ابوظہبی ، کویت، مسقط، اردن، تیونس، مصر اور سوڈان میں بھی عیدالفطر کے موقع پر معمول سے زیادہ تعطیلات کا العان کیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر