این او سی کے بغیر 3سو غیر قانونی رہائشی سیکیمیں شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری

این او سی کے بغیر 3سو غیر قانونی رہائشی سیکیمیں شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری

لاہور (نیوزرپورٹر) ایل ڈی اے انتظامیہ شہرمیں 3سو سے زائد غیر قانونی پرائیویٹ رھائشی سکیموں کی سرپرست بن گئی، شہرمیں کسی بھی نئی رھائشی سکیم کی منظوری کے لیئے ا یل ڈی اے سے این او سی کا حصول ضروری ہے، اور ایل ڈی اے کے این او سی کے بغیر سکیم بنانے کی اجازت نہیں ہوتی، شہر میں 3سو سے زائد پرائیویٹ رھائشی سکیمیں این او سی اور دیگر قانونی لوازمات کے بغیر نہ صرف قائم ہیں بلکہ دونوں ھاتھوں سے سادہ لوح لوگوں کو لونٹے میں مصروف ہیں،لیکن ایل ڈی اے کے شعبہ میٹروپولیٹن اورشعبہ ٹاﺅن پلاننگ کے چھوٹے ملازمین کے ساتھ ساتھ افسر ایسی سکیموں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کرنے کی بجائے مبینہ طورپر ان کی سرپرستی کرتے ہیں ،معلوم ہوا ہے کہ ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاﺅن پلاننگ اور شعبہ میٹروپولیٹن کے افسروں اور ماتحت سٹاف کی مبینہ ملی بھگت سے شہر میں غیر قانونی رھائشی سکیموں کی انتظامیہ نے سادہ لوح شہریوں کو دونوں ھاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے، ان سکیموں کی انتظامیہ نہ صرف میڈیا پر اشتہارات کے ذریعے عوام کو متوجہ کرتی ہے بلکہ اپنی سکیموں کو ہرطرح سے جائز اورقانونی بھی قرارد یتی ہے جبکہ اتھارٹی کے شعبہ ٹاﺅن پلاننگ اور شعبہ میٹروپولیٹن کے ڈائریکٹر ندیم زیدی ، خالدمحمود شیخ ،وسیم احمد خان و دیگر اور ان کا ماتحت عملہ ان سکیموں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کرنے کی بجائے چشم پوشی سے کام لیتا ہے، اور بدلے میں مبینہ طورپر ان سکیموں کی انتظامیہ سے ماھانہ بنیادوں پر رشوت یا بھتہ لیا جاتا ہے، شہرمیں ہربنس پورہ کی عبدالغنی سوسائیٹی، لکھو ڈئیر کی عبداللہ گارڈن ، نیاز بیگ کی عبداللہ ٹاﺅن، ابوذر ھاوئسنگ سکیم، افشاں پارک شادی پورہ، احمد ھاﺅسنگ سکیم نیاز بیگ، احمد ٹاﺅن شادی پورہ، اختر سٹیٹ اٹاری سروبا، اقصیٰ ٹاﺅن، الصدیق ٹاﺅن ، الامین ھاوسنگ کو آپریٹو سکیم لڈھڑ،الحمد ٹاﺅن نیاز بیگ، علی ھاﺅسنگ سکیم تلسی پورہ، علی پارک پنڈی راجپوتاں، علی ٹاﺅن شادی پورہ، علی ویو گارڈن کیر خورد، علی ٹاﺅن محمود بوٹی، الکرم سٹی ھاو¿سنگ سکیم ،مانگا آباد، الرحمن گارڈن دھونی چند،علوی ٹاﺅن امین الدین پارک تاجپورہ، آمنہ پارک نیازبیگ، انور ٹاﺅن،اصغر ٹاﺅن باگڑیاں دھرم چند، آصف کالونی قلعہ فرزند، آصف ٹاﺅ ن گجومتہ، آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس کوآپریٹو سوسائیٹی، کچا سادھوکی، ایوی ایشن ھاﺅسنگ سکیم گوھاوا،اعوان کالونی باگڑیاں دھرم چند، ایاز ٹاﺅن تاجپورہ، اعظم ٹاﺅن لکھوڈئیر، باہو پارک لکھو ڈئیر، باﺅ یوسف کالونی ، بلال کالونی،دیوی پورہ، امین ٹاﺅن سلامت پورہ، الرحمن گارڈن کاہنہ، ریحان گارڈن کاہنہ، بسم اللہ پارک سلامت پورہ،کینال بینک ھاﺅسنگ سکیم سلامت پورہ ، چوہدری عطا سکیم لکھو ڈیر، ایل ایچ سی کوآپریٹو ھاو¿سنگ سکیم اجودھیا پور، کالج ٹیچر ز کوآپریٹو ھاﺅسنگ سکیم اجودھیاپور، خان پورسکیم باگڑیاں دھرم چند ، کرکٹ کالونی گوھاوا، دارا ٹاﺅن ، اکبر کوآپریٹو سکیم ہربنس پورہ ڈیفنس فورٹ ھاﺅسنگ سکیم امرسدھو، ڈیفنس گارڈن کو ٹلی گھاسی اٹاری سروبا ، ڈویلپرز گروپ کوڑے ، ڈیوائین ہومز گوھاوا، ڈاکٹرز کالونی نیاز بیگ،ایڈن ڈویلپرز جھگیاں الفاگوھاوا،اسلم ٹاﺅن سہجپال ، رحمن ٹاﺅن دولو خورد، فیصل ٹاﺅن گجومتہ ، سلامت ٹاﺅن لکھو ڈیر، فیض پارک باگڑیاں دھرم چند،فرزند ٹاﺅن مومن پورہ ، فردوس کالونی رکھ چندرائے، گلیکسو ٹاﺅن دولوخورد، گیریثرن ہوم تاجپورہ غوثیہ پارک کاہنہ نو، گولڈن ارتھ باگڑیاں دھرم چند، گوشہ احباب ھاﺅسنگ سکیم ، گرین ایونیو گوھاوا،گرین پارک ھاوسنگ سوسائٹی قلعہ فرزند، گوہر کالونی ، گلبہار کالونی،مومن پورہ، گلشن کالونی سہجپال ، گلشن احباب کالونی فیز ٹو، گلشن بہار کالونی باغبانپورہ ، گلشن حیدر کوٹلی گھاسی ، گلشن کالونی فیز ٹو گجومتہ، گلشن طور لکھوڈیر، گلشن رفیق کالونی لکھوڈیر، گلشن حسین لکھوڈیر، گلشن شفیق کاہنہ نو اور گلشن عظیم کاہنہ نو ودیگر سکیمیں غیر قانونی طورپر پلاٹوں کی خریدوفروخت میں ملوث ہیں لیکن ایل ڈی اے انتظامیہ محض اخبارات میں مجموعی طورپر ایک اشتہار دیکر خود کو بری الذمہ سمجھتی ہے، اور شعبہ ٹاﺅن پلاننگ اور شعبہ میٹروپولیٹن کے ملازمین ان سکیموں کی انتظامیہ کی سرپرستی کرتے ہیں اور ان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی سے اجتناب برتتے ہیں اوراگر اوپر سے کاروائی کا حکم آئے تو سکیم کی انتظامیہ کو بچاﺅ کے راستے بھی خود ہی بتا تے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1