جرمن چانسلر انجیلا مرکل دو روزہ دورے پر کینیڈا پہنچ گئیں

جرمن چانسلر انجیلا مرکل دو روزہ دورے پر کینیڈا پہنچ گئیں

اوٹاوا (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل دو روزہ دورے پر کینیڈا پہنچ گئیں ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈا کے شہر اوٹاوا کے ایئر پورٹ پر وزیر خارجہ جان بیئرڈ نے جرمن چانسلر کا استقبال کیا۔ جرمن چانسلر کے پہلے کینیڈین دورے کے موقع پر پانچ ماہرین اقتصادیات بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ اپنے دورہ کے دوران وہ کینیڈا کے وزیر اعظم سٹیفن ہارپر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت کینیڈا اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے پر بات چیت کریں گی۔ جرمن چانسلر سے ملاقات سے قبل سٹیفن ہارپر نے کہا کہ وہ چانسلر مرکل کے ساتھ عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز سمیت وسیع تر موضوعات پر بات چیت کے منتظر ہیں

مزید : عالمی منظر