فوکوشیما حادثہ کے بعد جوہری تنصیبات کے تحفظ کے حوالہ سے صورت حال بہتر ہوئی‘آئی اے ای اے

فوکوشیما حادثہ کے بعد جوہری تنصیبات کے تحفظ کے حوالہ سے صورت حال بہتر ...

برسلز (اے پی پی) جوہری توانائی کے عالمی ادار ے آئی اے ای اے نے کہا ہے کہ فوکوشیما حادثہ کے بعد عالمی سطح پر جوہری تنصیبات کے تحفظ کے حوالہ سے صورت حال بہتر ہوئی ہے۔ عالمی ایجنسی کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاپان کے جوہری بجلی گھرفوکوشیما کو پیش آنے والے حادثہ کے بعد جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی نے ستمبر2011ءمیں جس لائحہ عمل کی منظوری دی اس کے ذریعے جوہری توانائی کے شعبہ کی سلامتی کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملی ہے۔ مذکورہ رپورٹ کو عالمی ایجنسی کی جنرل کانفرنس کے موقع پر تیارکیا گیا ہے جوآج شروع ہو رہی ہے۔جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے ذرائع نے کہا ہے کہ جن ممالک میں جوہری بجلی گھر موجود ہیں انہیں بہت کوشش کرنی ہوگی تاکہ قدرتی آفات اور تکنیکی حادثات کی صورت میں ان بجلی گھروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

مزید : عالمی منظر