وکی لیکس کی جانب سے برطانیہ کی مذمت

وکی لیکس کی جانب سے برطانیہ کی مذمت

ایکواڈور(اے این این )امریکی خفیہ دستاویزات عام کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس نے برطانیہ کی جانب سے لندن میں قائم ایکواڈور کے سفارت خانے پر چڑھائی کرنے کی دھمکی کی مذمت کی ہے۔ وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج ایکواڈور کے اسی سفارت خانے میں پناہ لیے ہوئے، جہاں وہ سیاسی پناہ کے لیے ایکواڈور کو دی گئی اپنی درخواست پر فیصلے کے منتظر ہیں۔ وکی لیکس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کی دھمکی جارحانہ اور شدید فعل ہے۔

مزید : عالمی منظر