امریکہ کی مغربی ریاست کے جنگلات میں لگی آگ پھیل گئی

امریکہ کی مغربی ریاست کے جنگلات میں لگی آگ پھیل گئی

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے مغربی جنگلات میں لگی آگ وسیع رقبے پر پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق ریاست اڈاہو میں جنگل میںآگ بجھانے کی کوششوں میں ایک فائر فائٹر ہلاک ہوگیا جبکہ 70گھر جل کر راکھ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کے مغرب میں مختلف مقامات پر آگ بھڑک رہی ہے جن میں نیواڈا کی سرحد کے ساتھ کا علاقہ اور ریاست واشنگٹن کے دیہی علاقے شامل ہیں۔ جنگل میں لگی آگ کی وجہ سے سینکڑوں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق تیز ہواﺅں کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

مزید : عالمی منظر