امریکی عدالت کی میجر کےخلاف قتل کے مقدمے کی سماعت معطل

امریکی عدالت کی میجر کےخلاف قتل کے مقدمے کی سماعت معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نیویارک( اے این این) امریکی عدالت نے بری فوج کے میجر کے خلاف قتل کے مقدمے کی سماعت عارضی طور پر معطل کردی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں ایک فوجی عدالت نے بری فوج کے ایک میجر کے خلاف 2009ءمیں 13 افراد کو قتل کرنے کے الزام میں جاری مقدمے کی سماعت عارضی طور پر معطل کر دی ہے جبکہ اپیلز کورٹ اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ کیا عدالت ملزم کو اپنی داڑھی منڈوانے پر مجبور کر سکتی ہے۔ملزم میجر نڈال حسان کے وکلا کا موقف ہے کہ داڑھی ان کے مذہب، اسلام، کی عکاسی کرتی ہے جبکہ استغاثہ کا کہنا ہے اس کی وجہ سے عینی شاہدین کو انہیں پہچانے میں دقت ہو رہی ہے۔امریکہ میں فوج کے ضوابط کے مطابق فوجی اہلکاروں کو داڑھی رکھنے کی اجازت نہیں۔میجر حسان پر تین سال قبل امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی اڈے فورٹ ہڈ میں فائرنگ کر کے تیرہ لوگوں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

مزید :

عالمی منظر -