مقبوضہ کشمیر ، شب قدر کی تقریبات انتہائی عقیدت و احترا م سے منائی گئیں

مقبوضہ کشمیر ، شب قدر کی تقریبات انتہائی عقیدت و احترا م سے منائی گئیں

سرینگر(آ ئی این پی ) مقبوضہ کشمیر میںشب قدر کی تقریبات پوری ریاست میں انتہائی عقیدت و احترام، تزک و احتشام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی جس کے دوران وادی کی تمام مساجد ، خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں شب خوانی کا اہتمام ہوا اور سب سے بڑی تقریب مرکزی جامع مسجد اوردرگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں لاکھوں فرزندان توحید رات بھر شب خوانی کی اور اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی مغفرت کے علاوہ اسلام کی سربلندی، امت مسلمہ میںاتحاد و اتفاق، نصرت الٰہی کے ساتھ ساتھ ریاست میں امن و آشتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔ مےڈ ےا رپورٹس کے مطابق وادی کے دیگر قصبہ جات بارہمولہ، کپوارہ، سوپور، بانڈی پورہ، پلوامہ ، اننت ناگ، شوپیاں، گاندربل، بڈگام، پلوامہ کے علاوہ قصبہ و دیہات میں بھی مساجد میں رات بھر شب خوانی ہوئی اور لوگ اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی طلب کی۔ مساجد اور خانقاہوں کے علاوہ زیارت گاہوں میں ایمائے مساجد فلسفہ لیل? القدر پر روشنی ڈال کر ماہ صیام کے ساتھ ساتھ اس رات کی عظمت بھی بیان کی۔

مزید : عالمی منظر