نیویارک سے ماسکو جانےوالے جہاز کی بم کی اطلاع پر ہنگامی لینڈنگ

نیویارک سے ماسکو جانےوالے جہاز کی بم کی اطلاع پر ہنگامی لینڈنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(آن لائن) نیویارک سے ماسکو جانے والے ایک مسافر بردار جہاز نے بم کی اطلاع پر آئیس لینڈ کے دارالحکومت میں جمعرات کے روز ہنگامی لینڈنگ کی،یہ بات روس کے فضائی کمپنی ایروفلوٹ کی خاتون ترجمان نے بتائی۔انٹرفیکس نیوز ایجنسی ائر ٹریفک کنٹرول کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بتایا گیا کہ بارودی مواد سے بھرے پانچ سوٹ کیس جہاز میں موجود ہیں جو ماسکو میں لینڈنگ کرتے ہی دھماکے سے پھٹ جائیں گے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایروفلوٹ کا یہ جہاز نیویارک سے ماسکو جارہا تھا جب ایک نامعلوم شخص نے قانون نافذ کرنےوالے امریکی ادارے کو آگاہ کیا کہ بارودی مواد سے بھرے ہوئے پانچ سوٹ کیس جہاز میں موجود ہیں،جو کہ ماسکو پہنچتے ہی دھماکے سے پھٹ جائیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اس لئے جہاز کا رخ موڑنے کا فیصلہ کیاگیا اور جہاز کو آئیس لینڈ اتار دیاگیا۔ایروفلوٹ کی خاتون ترجمان ایرینا ڈنمبرگ کے مطابق اس A-330 جہاز پر 256مسافر سوار تھے۔انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ نیویارک سے ماسکو جاتے ہوئے پرواز کے دوران ایک نامعلوم شخص کی کال موصول ہوئی،جس نے جہاز پر دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کے بارے میں آگاہ کیا۔

مزید :

عالمی منظر -