سعودی عرب قطر اور یو اے ای کا لبنان میں موجود باشندوں کو چھوڑنے کا حکم

سعودی عرب قطر اور یو اے ای کا لبنان میں موجود باشندوں کو چھوڑنے کا حکم

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب ، قطر اور متحدہ عرب امارات نے شامی حکومت کے حامی قبیلے کی جانب سے اغواءکیے جانے کے خطرے کے باعث لبنان میں موجود اپنے تمام شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔لبنان میں مقیم المقداد نامی قبیلے نے گذشتہ روز کو دھمکی دی تھی کہ وہ سعودی عرب ، قطر اور ترکی سمیت ان ممالک کے باشندوں کو اغواءکر لے گا جو شام میں باغیوں کے حامی ہیں۔قبیلے نے یہ اعلان بھی کیا کہ اس نے20 شامیوں کو اغواء کیا ہے جو دمشق میں باغیوں کی جانب سے ایک لبنانی کو یرغمال بنائے جانے کا بدلہ ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک کی وزارتِ خارجہ کے حکام نے سعودی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ لبنان کے سفر سے گریز کریں۔دریں اثناءمتحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے بھی اپنے شہریوں کے لیے ایسی ہی ہدایت جاری کی ہے۔ وزارت کے اہلکاروں کے مطابق ’متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کو ایسی اطلاعات ملیں کہ ہمارے شہریوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے اور یہ فیصلہ لبنان کے مشکل اور حساس حالات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔شام کے دیگر ہمسایہ ممالک ترکی، عراق اور اردن کی طرح لبنان میں بھی شام سے نقل مکانی کرنے والے ہزاروں افراد نے پناہ لی ہے۔

مزید : عالمی منظر