ایفی ڈرین کیس، سابق ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر عبدالستار سورانی ضمانت پر رہا

ایفی ڈرین کیس، سابق ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر عبدالستار سورانی ضمانت پر رہا

راولپنڈی(آن لائن)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس خواجہ امتیاز احمد اور جسٹس عبا الرحمن لودھی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق ڈپٹی ڈرگ کنٹرول عبد الستار سورانی کی ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکے اور ایک شورٹی بانڈ پر منظور کرتے ہوئے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ عبدالستار سورانی کی جانب سے عبد الرشید شیخ ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔ یاد رہے کہ ایفی ڈرین کوٹہ سکینڈل کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی ،وزیر اعظم کی دوڑ میں شامل امید وار مخدوم شہاب الدین سمیت دیگر اعلی شخصیات بھی شامل تھیں۔ علی موسیٰ گیلانی اور شہاب الدین اس کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں جبکہ مقدمہ نمبر چالیس2011 میں ضمانت پر رہائی پانے والے عبدالستار سورانی پہلا ملزم ہے جسے گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا کیا گیا۔

مزید : ایڈیشن 1