شاہدرہ ، باﺅلے کتے کے کاٹنے سے بہن ، بھائی زخمی

شاہدرہ ، باﺅلے کتے کے کاٹنے سے بہن ، بھائی زخمی

لاہور ( سپیشل رپورٹر ) شاہدرہ کے علاقے میں باولے کتے کے کاٹنے سے کمسن بہن بھائی شدید زخمی ہوگئے،دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ میں باولے کتے نے آٹھ سالہ شان اور اس کی سات سالہ بہن اقراءکو کاٹ لیا جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے،دونوں زخمی بچوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق بچوں کے چہرے اور بازووں پر گہرے زخم ہیں۔

مزید : ایڈیشن 1