وزیر اعلیٰ نے جمعتہ الوداع ، چاند رات پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کا حکم دیدیا

وزیر اعلیٰ نے جمعتہ الوداع ، چاند رات پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کا حکم ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جمعتہ الوداع ، چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے لاہور سمیت صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیاہے اور متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ جس طرح انہوںنے رمضان المبار ک کے باقی دنوں میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے اس سے بڑھ کر سکیورٹی کے انتظامات جمعتہ الوداع، چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر کئے جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔    وہ یہاں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال بالخصوص جمعتہ الوداع ، چاند رات اور عیدالفطرکے موقع پرسکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ رمضان المبارک کے آخری اےام مےں بازاروں مےں خرےداری کرنے والوں کے رش کے پےش نظر جامع سکیورٹی پلان وضع کرکے اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ مارکیٹوں اور شاپنگ سینٹروںمیں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ چاند رات اورعیدالفطرکومارکیٹوں اور شاپنگ سینٹروں میں ایلیٹ فورس کو تعینات کیا جائے اورایلیٹ فورس کے گشت کو ہرصورت یقینی بنایاجائے۔ انہوںنے کہاکہ جمعتہ الوداع اور نمازعید کے اجتماعات کی سکیورٹی کے لئے پولیس کی نفری میں اضافہ کیاجائے۔

مزید : صفحہ اول