عید پر پھر دہشتگردی ہوسکتی ہے، وزارت دفاع کا انتباہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے عید الفطر کے موقع پر دہشت گردی کے خطرے کا انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی عید کے موقع پر اسلام آباد سمیت کہیں بھی کارروائی کر سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ تمام آئی جیز اور ہوم سیکرٹریز کو ممکنہ دہشت گردی کے خطرات سے آگاہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان برقرار رکھنا صوبوں کی ذمہ داری ہے تاہم وفاقی حکومت ہر ممکن مدد کرے گی۔ اس انتباہ کے بعد ڈی آئی جی آپریشن نے لاہور پولیس کو ریڈ الرٹ کر دیا ہے ۔اور تما م تھانہ انچارجوں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔