حکومت سوئس حکام کو خط لکھنے کی عدالتی تجویز سمیت دیگر آپشنز پر غور کررہی ہے :وزیر قانون

حکومت سوئس حکام کو خط لکھنے کی عدالتی تجویز سمیت دیگر آپشنز پر غور کررہی ہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ثناءنیوز )وفاقی وزےر قانون فاروق اےچ نائےک نے کہا ہے کہ حکومت صدر آصف علی زرداری کے نام کے بغےر سوئس حکام کو خط لکھنے کی عدالتی تجوےز سمےت دےگر آپشنز پر غور کررہی ہے اور حکومت امےد رکھتی ہے کہ حالات ٹھےک رہےں گے کےونکہ عدالت اور حکومت دونوں جمہوری نظام کے حق مےں ہےں ۔ سپرےم کورٹ مےں مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق اےچ نائےک کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کا سات رکنی بےنچ 17 رکنی بےنچ کا فےصلہ تبدےل نہےں کر سکتا اور 27 اگست کو وزےر اعظم راجہ پروےز اشرف کے عدالت مےں پےش ہونے کے بارے مےں مشاورت کے بعد فےصلہ کےاجائے گا ۔ انہوں نے امےد ظاہر کی کہ 27 اگست کو ملکی مفاد مےں ہی فےصلہ ہو گا ۔ فاروق اےچ نائےک کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالت سے کےس کی سماعت کے لےے مہلت مانگی تھی اور عدالت نے ہمےں اچھے انداز سے سنا اور عدالت کے ساتھ اچھے ماحول مےں قانونی باتےں ہوئےں اور عدالت نے ہماری استدعا سنتے ہوئے وقت دےا ہے ۔ اےک سوال کے جواب مےں فاروق اےچ نائےک کا کہنا تھا کہ وزےر اعظم کو اظہار وجوہ کے نوٹس کا مقدمہ 27 اگست کو عدالت مےں لگا ہواہے اس روز جو بھی فیصلہ ہو گا ملکی مفاد میں ہو گا انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کیلئے بے پناہ قربانیاں دی گئی ہیں بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو نے سب سے بڑی قربانیاں دی ہیں ان کا کہناتھا کہ میرا عدالت میں آنا حکومتی سنجیدگی کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ نیب آرڈینینس کے تحت تمام اختیارات چیئر مین نیب کے پاس ہیں اور حکومت جمہوری اداوں میں تصادم نہیں چاہتی کیونکہ ملک میں بڑی مشکلات کے بعد جمہوریت آئی ہے اور ہم جمہوریت کا تحفظ چاہتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -