صدر آصف علی زرداری کی روضہ رسول پر حاضری ، نوافل ادا کئے ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کی

صدر آصف علی زرداری کی روضہ رسول پر حاضری ، نوافل ادا کئے ملکی سلامتی اور ...

مدینہ منورہ(آن لائن) صدر آصف علی زرداری کی روضہ رسول پر حاضری ،ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کی ۔ صدر آصف علی زرداری دورہ سعودی عرب کے دوران جمعرات کی صبح مدینہ منورہ گئے جہاں پر انہوں نے روضہ رسول پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں نماز فجر ادا کی ۔ صدر نے روزہ رسول پر نوافل ادا کئے اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی ۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر داخلہ رحمن ملک بھی صدر کے ہمراہ تھے۔

مزید : صفحہ اول