ملی یکجہتی کونسل کا آج بیت المقدس پر قبضے کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

ملی یکجہتی کونسل کا آج بیت المقدس پر قبضے کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد(ثناءنیوز ) ملی یکجہتی کونسل نے بیت المقدس پر صیہونی قبضے کے خلاف آج جمعة الوداع کے موقع پر ملک گیر احتجاجی ریلیوں کا اعلان کر دیا۔ کونسل نے عالم اسلام سے مشترکہ دفاع ایک معیشت کرنسی اور ایک ویزے کا مطالبہ کر دیا۔ کونسل نے کہا ہے کہ کامرہ بیس پر حملہ پاکستان پر زخم ہے قومی وحدت کو پارہ پارہ نہیں کیا جا سکتا۔ کونسل نے واضح کیا ہے کہ جب تک امریکی غلامی کو ترک نہیں کیا جائے گا خوشحالی اور ترقی ممکن نہیں ہو سکے گی۔ کونسل نے یہ بھی انتباہ کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کی سلامتی کے خلاف کسی بھی اقدام کی کوشش کی تو پاکستان امریکہ کا قبرستان ثابت ہو گا۔ مختلف دینی مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ ملک میں قیادت کابحران نہیں ہے۔ صالح قیادت کو آگے آنے کا موقع دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار دینی جماعتوں و تنظیموں کے رہنماﺅں نے ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام 27 رمضان المبارک یوم پاکستان اور یوم قدس کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کونسل کے صدر قاضی حسین احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جمعیت علماءاسلام (ف)، جماعت اسلامی، جمعیت علماءپاکستان،جمعیت علماءاسلام سینئر، اسلامی تحریک، وحدت المسلمین اور دیگر مذہبی جماعتوں و تنظیموں کے رہنماﺅں نے خطاب کیا۔

مزید : صفحہ اول