شمالی وزیرستان میں ممکنہ آپریشن، تمام فوجی یونٹوں کی چھٹیاں منسوخ

شمالی وزیرستان میں ممکنہ آپریشن، تمام فوجی یونٹوں کی چھٹیاں منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میران شاہ (آئی این پی) شمالی وزیرستان میں ممکنہ فوجی آپریشن کی وجہ سے تمام یونٹوں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق تمام فوجیوں اور سکاﺅٹس فورس جس میں ٹوچی سکاﺅٹس اور شوال رائفل کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور عید کے بعد فوراً اپنے یونٹوں میں حاضری یقینی بنانے کیلئے باقاعدہ طور پر مطلع کیا جا چکا ہے اور لمبی چھٹی لے کر جانے والوں کو فوراً بلالیا گیا ہے۔ علاقہ میں غیر معمولی طور پر فوج کی نقل و حمل بڑھ گئی ہے جس سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے شدت پسندوں اور حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کیلئے پچھلے کئی ماہ سے کافی زور اور دباﺅ ڈالا جا رہا ہے کہ پاکستان اپنے علاقے میں بالخصوص مقامی طالبان اور افغان مجاہدین کیخلاف آپریشن ناگزیر ہے۔

مزید :

صفحہ اول -