آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کا امکان

لاہور (وقائع نگار) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی وشمالی پنجاب اور کشمیر میں مطلع ابرآلود اور کہیں کہیں بارش ہوگی۔ جبکہ خبرپختونخواہ، گلگت، بلتستان اور بالائی سندھ میں بارشوں کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دلبدین کے مقام پر 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم نیپرا کے مقام پر 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں زیادہ سے زیادہ 35.5 اور کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں زیادہ سے زیادہ نمی کا تناسب 82 فیصد اور کم سے کم 57 فیصد رہا۔

مزید : ایڈیشن 1