راولپنڈی سے استور جانے والی تین بسوں کے 25مسافروں کی ٹارگٹ کلنگ

راولپنڈی سے استور جانے والی تین بسوں کے 25مسافروں کی ٹارگٹ کلنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانسہرہ (آن لائن) راولپنڈی سے استور جانے والی بسوں کے مسافروں پر بابوسر ٹاپ پر لولولہ جھیل کے قریب فائرنگ25مسافر جاں بحق ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی سے تین بسیں مسافروں کو لیکر استور کے لئے روانہ ہوئیں اور صبح سحری کے بعد ناران سے روانہ ہونے کے بعد 6:30 بجے بابوسر ٹاپ سے 20 کلو میٹر دور ناران تھانے کی حدود میں لولولہ جھیل کے قریب پہنچیں تودہشت گردوں نے بسوں کو روک کر مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے اور 25 مسافروں کو اتار کر گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا ۔جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق استور،گلگت اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے ۔ڈی آئی جی گلگت علی شیر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گلگت میں نہیں تھا نہ ناران خیبر پختونخواہ میں پیش آیا ہے جہاں پر انہوں نے اپنے ایک ایس پی کو بھیجا ہے اور ان کی اطلاع کے مطابق 20 سے21 مسافرواقعہ میں جاں بحق ہوئے ہیں تاہم یہ اطلاعات ابھی غیر مصدقہ ہیں ۔عینی شاہدین کے مطابق بسوں سے مسافروں کو اتار کر شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد دہشت گرد ی کا نشانہ بنایا گیا یہ بسیں سحری کے بعد ناران سے روانہ ہوئی تھیں اور تقریباً صبح6:30 بجے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ میں بچ جانے والے تمام مسافروں کو بحفاظت گلگت پہنچا دیا گیا ہے۔ دریں اثناءصدر آصف علی زرداری، وزیراعظم پرویز اشرف، وزیرداخلہ رحمٰن ملک اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمن عناصر کی کارروائی قرار دیا ہے جو امن کو تباہ کرکے فرقہ واریت کو پھیلانا چاہتے ہیں۔ وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے فوری طور پر واقعے کی مکمل تحقیقات کیلئے مختلف تحقیقاتی اداروں کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے کر واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبے بھر میں حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -