چیمبرز میں توڑ پھوڑ کرنیوالے 5 وکلاءسمیت 11 ملزما ن کیخلاف مقدمہ درج

چیمبرز میں توڑ پھوڑ کرنیوالے 5 وکلاءسمیت 11 ملزما ن کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپیشل رپورٹر )مزنگ پولیس نے چیمبرز میں توڑ پھوڑ ، لڑائی جھگڑا ، قیمتی سامان اٹھانے اور قتل کی دھمکیاں دینے پر 5وکلاءسمیت 11ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ مزنگ کے علاقہ میں ایڈووکیٹ رانا فرحت علی اور ایڈووکیٹ رانا احسن علی وغیرہ نے پانچ فلیٹ گروی لیکر وہاں اپنے چیمبرز بنا رکھے ہیں ،انکے چیمبرز میں ایڈووکیٹ ثقلین رضوی ، گلفام پنوں ، آفتاب ورک ،طفیل اور امیر نے اپنے چھ نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ ملکر رانا فرحت علی کے چیمبرز میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ، ہنگامہ کیا ، قیمتی سامان اٹھایا اورلڑائی جھگڑا کیا، اطلاع ملنے پر مزنگ پولیس نے ایڈووکیٹ رانا فرحت علی کے بیان پر پانچ نامز د وکلا اور انکے چھ نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ نمبر 550/2012بجرم457.380.506کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید :

ایڈیشن 1 -