لٹن روڈ، آٹوز سٹاپ پر افطار ی سے 33 افراد کی حالت غیر ہو گئی

لٹن روڈ، آٹوز سٹاپ پر افطار ی سے 33 افراد کی حالت غیر ہو گئی

لاہور( سپیشل رپورٹر) لٹن روڈ کے علاقہ میں تماثیل ہال کے قریب واقع آٹوز شاپ پر افطاری کرنے والے 33افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔تمام افراد کو طبی امداد کے لیے گنگا رام اور سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ فیروز پور روڈ پر واقع یونیورسل آٹوز کی جانب سے 250افراد کو گزشتہ روز افطاری کروائی گئی ،افطاری کے کئی گھنٹوں کے بعد 33افراد کی حالت غیر ہوگئی ، اطلاع ملنے پر ریسکےو 1122نے متاثر ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتالوں میں داخل کروادیا ہے جہاں انکو طبی امداد دی جارہی ہے ، جہاں متعدد کی حالت انتہائی خراب ہے ۔

مزید : ایڈیشن 1