اقوام متحدہ کی قرارداروں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں :صدر زرداری

اقوام متحدہ کی قرارداروں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں :صدر زرداری

مکہ مکرمہ (آئی این پی ) صدرمملکت آصف زرداری نے کہا ہے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں،میانمارمیں مسلمانوں کی جان و مال کوتحفظ فراہم کیا جائے، افغانستان میں انتشار کے باعث پاکستان شدید متا ثر ہو، شام میں فوری طورپرخونریزی بند کی جائے۔وہ جمعرات کو مکہ مکرمہ میں اسلامی ملکوں کے سربراہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انتشار کے باعث پاکستان شدید متا ثر ہوا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ شام میں فوری طورپرخونریزی بند کی جائے۔ شام کی علاقائی سالمیت اورخود مختاری کا خیال رکھا جائے۔ انھوں نے کہا پاکستان ایک خودمختارفلسطینی ریاست کی حمایت کرتا ہے۔دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے کامرہ ایئر بیس پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے اہلکار آصف کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ۔ صدر زرداری نے کہاکہ انتہاپسندوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا عزم متزلزل نہیں ہوگا۔

مزید : صفحہ اول