سبزہ زار میں فیملی کو یرغمال بنا کر 10 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

سبزہ زار میں فیملی کو یرغمال بنا کر 10 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

لاہور ( سپیشل رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوﺅں ا ور چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ، موبائل فون ، گاڑیوں ا ور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ مقامی ٹی وی چینل کے رپورٹر کی گاڑی کے ٹائر چوری کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقے میں ڈاکوﺅں نے زاہد کے گھر میں ڈاکوﺅں نے گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا 10لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی و قیمتی سامان لوٹ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ، نواب ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے اللہ بخش کے گھر میں گھس کر 8لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی ، گارڈن ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے اظہر کے گھر میں گھس کر 8لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات و نقدی ، غازی آباد میں پٹرول پمپ کے سامنے ناصر محمود کے کی فیملی سے 4لاکھ روپے مالیت ، فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈاکوﺅں نے سجاد کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت ،ٹاﺅن شپ میں ڈاکوﺅں نے اعظم سے موٹر سائیکل ،12ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں ڈاکوﺅں نے حسن سے موٹر سائیکل ،8ہزار روپے اور موبائل فون، ملت پارک میں ڈاکوﺅں نے سعید سے موٹر سائیکل ،7ہزار روپے اور موبائل فون، ٹبی سٹی میں ڈاکوﺅں نے الیاس سے موٹر سائیکل ،5ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں ڈاکوﺅں نے اعظم کی موٹر سائیکل ،3ہزار روپے اور موبائل فون ، راوی روڈ میں ڈاکوﺅں نے افتخار کی لکڑی کی دکان سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں ڈاکوﺅں نے ناصر سے50ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ، ریس کورس کے علاقے میں مقامی ٹی وی چینل کے رپورٹر عرفان کی گاڑی کے قیمتی ٹائر چوروں نے اتار لئے ، گرین ٹاﺅن میں عمران ، ماڈل ٹاﺅن میں آصف ، گلشن راوی میں وقار کی گاڑیاں جبکہ لیاقت آباد میں شرافت ، گجر پورہ میں وقار، ڈیفنس اے میں سجاد، گلشن راوی مدثر ۔ گلشن راوی میں اجمل ، گرین ٹاﺅن میں کامران، لیاقت آباد طاہر ، نشتر کالونی میں حافظ سعید ، لوہاری میں شاہد ، شاد باغ میں یونس ، چوہنگ میں انوار، داتا دربار میں وسیم موچی گیٹ میں قلب عباس کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

مزید : ایڈیشن 1