وزیر دفاع اور ایئر چیف مارشل کا فون پر رابطہ، حملے کے بعد کی صورتحال پر گفتگو

وزیر دفاع اور ایئر چیف مارشل کا فون پر رابطہ، حملے کے بعد کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد( این این آئی) وزیر دفاع سید نوید قمر اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پاک فضائیہ کی ائیر بیس منہاس کامرہ پر ہونےوالے دہشتگردوں کے حملے اور سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 9دہشت گردوں کے مارے جانے سمیت آپریشن کے مختلف پہلوﺅں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے اس موقع پر وزیر دفاع سید نوید قمر کو ائیر بیس منہاس کامرہ پر حملے کے واقعہ کے بعد پی اے ایف کی دیگر ائیربیسز کی سیکیورٹی بڑھانے سے متعلق اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ دوسری جانب وزیر دفاع سید نوید قمر نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس کے حکام کو ہدایت کی کہ ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس پر سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کیا جائے۔

مزید : صفحہ اول