ہمیں باقی ماہ بھی رمضان المبارک کی طرح گزارنے چاہئےں، حبےب عرفانی

ہمیں باقی ماہ بھی رمضان المبارک کی طرح گزارنے چاہئےں، حبےب عرفانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سجادہ نشےن آستانہ عالےہ عرفانےہ چشتےہ سندر شرےف حضرت سےد محمد حبےب عرفانی چشتی نے ختم قرآن پاک کی تقرےب مےں سےنکڑوں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا روزہ تقویٰ اختےار کرنے کا درس دےتا ہے ےعنی اللہ تعالیٰ کی بندگی کی خاطر سار ا دن کھانے پےنے سے اجتناب اور ہر قسم کے برے کاموں سے بچنا ہی درا صل روزے کا نام ہے اور روزہ آخرت مےں بخشش ، نجات اور جنت کی نعمتوں کا سبب بنے گا اسلئے ہمےں اپنی باقی زندگی بھی رمضان المبارک کے مہےنے کی طرح گزارنی چاہئے کےونکہ حضورنبی کرےم اور تمام ابنےاءعلےہ السلام نے ہمےں اپنی زندگےاں اللہ تعالیٰ کی بندگی مےں گزارنے کی تعلےم فرمائی ہے اور اےسا کرنےوالوں کےلئے جنت کی بشارت ہے دنےا وآخرت کی کامےابی اللہ اور اسکے پےارے رسول حضورنبی کرےم کے احکامات پر عمل کرنے مےں ہی ہے رمضا ن المبارک مےں قرآن پاک سنانے اور سننے والوں کےلئے باعث رحمت اور دنےا وآخرت مےں بخشش ونجات کا ذرےعہ ہوگا اعتکاف بہت بڑا انعام ہے مگر اسکی شرائط پر عملدرآمد انتہائی ضروری ہے اعتکاف کے دوران کسی بھی رشتہ دار ےا عزےز واقارب کے جنازے، عےادت ےا کسی اپنی جائز ضرورت کےلئے بھی باہر نکلنے اوربحث وتکرار کی صورت مےں اعتکاف ٹوٹ جائےگا اسلئے اس معاملے مےں انتہائی احتےاط کی ضرورت ہے آخر مےں انہوں نے امت مسلمہ اور وطن عزےز کی ترقی و خوشحالی کےلئے خصوصی دعاکرائی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -