طالبان دہشت گرد عدنان رشید حملے میں ملوث ہوسکتا ہے، وزارت داخلہ

طالبان دہشت گرد عدنان رشید حملے میں ملوث ہوسکتا ہے، وزارت داخلہ

اسلام آباد( این این آئی)وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیاگیا ہے کہ خطرناک طالبان دہشتگرد عدنان رشید کامرہ ائیر بیس حملے میں ملوث ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی نے وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ دہشتگرد عدنان رشید کوطالبان نے بنوں جیل پرحملہ کرکے آزادکرایاتھا۔محکمہ داخلہ کی اس رپورٹ میں خبردارکیاگیا تھا کہ عدنان رشید کے جیل سے چھڑائے جانے کے بعد فوجی تنصیبات اور وی وی آئی پیز شخصیات کی سیکیورٹی سخت کی جائے۔رپورٹ میں یہ بھی واضح کیاگیا ہے کہ عدنان رشید ائیرفورس کا اہلکار تھااوراسے فضائی اڈوں اورانتہائی حساس تنصیبات کے بارے میں معلومات تھیں۔

مزید : صفحہ اول