سام سنگ نے 2012ءکیلئے جدید ترین سمارٹ ٹیلی ویژن متعارف کرا دیا

سام سنگ نے 2012ءکیلئے جدید ترین سمارٹ ٹیلی ویژن متعارف کرا دیا

لاہور (پ ر) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں عالمی اعزاز یافتہ موجد ادارہ ہے جس نے پاکستان میں اپنے جدید ترین سمارٹ ٹیلی ویژن کی ای سیریز 2012 متعارف کروا دی ہے۔ یہ مصنوعات گھریلو تفریحات میں ایک انقلابی تبدیلی لانے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ سام سنگ سمارٹ ٹی وی کو پاکستان سمیت عالمی سطح پر 2011ءمیںمتعارف کروایا گیاتھا اور یہ اپنی بے مثال انفرادیت،جدید ترین خصوصیات اور منفرد تفریحی سہولیات کے باعث بے حد مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔ اس شاندار کامیابی کے بعد 2012ءمیں سام سنگ نے مزید جدتوں کی حامل نئی ای سیریز کے سمارٹ ٹی وی متعارف کروائے ہیں جو شفاف تصویر، انٹرنیٹ رسائی اور پروگراموں کی شیئرنگ کی حیرت انگیز صلاحیتیں پیش کرتے ہیں۔ سام سنگ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر جان پارک نے کہا کہ سام سنگ کے نئے ای سیریز 2012 ٹیلی ویژن ایک انقلابی ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں جو سمارٹ انٹرایکشن کہلاتی ہے۔ ٹیلی ویژن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس ذہین ترین ٹیکنالوجی کے باعث ٹیلی ویژن کو آواز اور ہاتھ کے اشارے سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور یہ ذہین ٹیلی ویژن اپنے صارف کا چہرہ بھی پہچانتا ہے اور سام سنگ کی جدید ترین ایپلی کیشنز بھی چلا سکتا ہے۔ اس ٹی وی میں سمارٹ ایوولیوشن یعنی ذہین ارتقاءکی صلاحیت بھی موجود ہے جس سے اس ٹی وی کو ہر سال جدید تر خصوصیات کا حامل بنایا جاسکتا ہے۔ جدید ترین سمارٹ کانٹینٹ سروس بھی صارفین کے لئے ایک بے مثال اضافی سہولت ہے۔ یہ سمارٹ ٹی وی ٹیکنالوجی کے شائقین کے لئے ایک خاص تحفہ ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس نئے ٹی وی کوچلانے کے لئے کسی ریموٹ کنٹرول کی ضرورت نہیں، صرف اپنے سمارٹ ٹی وی کو "Hi TV" کہہ کر پکاریں اور کوئی بھی زبانی حکم دیں، مثلاً والیوم اپ، یا چینل ڈاﺅن، آپ کا ٹی وی آپ کی خواہش کی تعمیل کرے گا۔

مزید : ایڈیشن 1