ایک ہی بس میں بیٹھ گئے ”محمود و ایاز “وزیراعلیٰ کاخوشگوار موڈ میں خطاب

ایک ہی بس میں بیٹھ گئے ”محمود و ایاز “وزیراعلیٰ کاخوشگوار موڈ میں خطاب

لاہور (جنرل رپورٹر) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف اینوویشن (Innovation )پنجاب کی ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب میں اپنی تقریر کے دوران خوشگوار موڈ میں دکھائی دئےے۔پہلے وہ سٹیج پر بیٹھے خود نوٹس (Notes) لیتے رہے اورجب وہ تقریر کرنے ا ٓئے تو انہوں نے انٹرنیٹ کے ذرےعے نئی جہتےں تلاش کر کے نئی منزلیں حاصل کر نے والوں کو مبارکباد دی اوراینوویشن پنجاب ویب سائٹ تیار کرنے والوں کی کارکردگی کو سراہا۔ میٹروبس پراجیکٹ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس بس سروس میں وائٹ(White) اور بلیو (Blue) کالر والے ایک ساتھ سفر کریں گے اور ساتھ ہی انہوںنے ےہ بھی کہاکہ ایک ہی بس میں بیٹھ گئے ”محمود و ایاز“۔ وزیراعلیٰ نے انٹرنیٹ پر جوتے فروخت کرنے والے اینوویٹر کا اشتہار دیکھ کر خود بھی ان سے جوتا خرےدنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ عزم، حوصلے ا ور محنت سے نئے خیالات کو عملی جامہ پہنایا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے چین کے عظیم رہنما چوئن لائی کے قول کا حوالہ دےتے ہوئے کہا کہ انسان کی کامیابی میں دس فیصد حصہ آئیڈیا کا ہوتاہے اور90فیصد حصہ محنت اور صرف محنت کا۔

مزید : صفحہ اول