نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرکے ‘ملک کو ترقی و خوشحالی کی منز ل سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے :شہباز شریف
لاہور(جنرل رپورٹر+این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی تیز رفتار ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کافروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے ‘ نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کو خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کیا جا سکتاہے‘ہمارے پاس بہترین اذہان ، خوبصورت آئیڈیاز ، جدےد تصورات موجود ہیں لےکن ا نہیں عملی صورت دےنے کی ضرورت ہے ‘محنت ، انتھک کاوشوں، امانت اور دیانت کے اصولوں کو اپنا کر اور نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر کے ملک کو صحیح معنوںمیں قائد اور اقبال کا پاکستان بنایا جا سکتا ہے‘پنجاب حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے جامع پروگرام پر عمل پیراہے او را س شعبے کی ترقی پر خطیر سرماےہ کاری کی گئی ہے ۔وہ گزشتہ روزارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میںگوگل کمپنی کے ا شتراک سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے تیار کردہ اینوویشن پنجاب ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔گوگل کمپنی کے ولیم فریذ جیرالڈکمپنی کے دیگراراکین کے علاوہ چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف ، صدر پاکستان سافٹ ویئر ہاﺅسنگ ایسوسی ا یشن جہاں آراءاور آئی ٹی ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیراعلی میاں شہباز شریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور گوگل کمپنی کے اشتراک سے پنجاب کےلئے پہلی اینوویشن پالیسی کا آغاز انتہائی خوش ا ٓئند ہے۔اس اینو ویشن پالیسی کا مقصد شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی، ان کی اطلاعات تک رسائی ، بزنس کے فروغ اور معیشت کی بہتری کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے۔انہوںنے کہا کہ میں سماجی و معاشی انصاف پر یقین رکھتا ہوںدنیا میں وہی معاشرے ترقی کرتے ہیں جن میں سماجی و معاشی انصاف ہو ۔ جدت (Innovation) کے ذرےعے ہی سماجی ومعاشی انصاف کو یقینی بنایا جاسکتاہے او رپنجاب حکومت نے انیوویشن پالیسی کا ا جراءکر کے اس جانب مثبت قدم اٹھایاہے ۔انہوںنے کہاکہ اینوویشن پالیسی کے ذرےعے شہریوں کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی ،روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوںگے او رملک کی معیشت مستحکم ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے جامع پروگرام پر عمل پیراہے۔ نوجوانوں کو جدید علوم سے آگاہی دےنے کے لئے 8ارب روپے کی لاگت سے لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے اپنی نوعیت کا منفر د ا ور جدید پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایاہے ۔میٹرو بس سروس کے منصوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جا رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ جدید پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم سے شہریوں کو بہترین ٹرانسپورٹ میسر آئے گی او رملک میں معاشی انقلاب برپا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ لاہور ، راولپنڈی ، ملتان،فیصل آباد میں عوام کی سہولت کےلئے ایئرکنڈیشنڈ بسیں چلائی گئی ہیں جبکہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی ایسی بسیں چلائی جائیں گی۔وزیراعلیٰ نے صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ اور سرکاری اداروں میں آئی ٹی کے منصوبوں کے حوالے سے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف کی کاوشوں کو سراہا۔قبل ازیں وزیراعلیٰ نے اینوویشن پنجاب ویب سائٹ (innovation.gop.pk ) کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ انہوںنے اینوویٹرزمیں شیلڈ ز بھی تقسیم کیں۔ پنجاب حکومت اور ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے انٹرنےشنل فنانس کارپورےشن(آئی اےف سی) کے مابین ےہاں ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میںصوبے مےں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کےلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔مفاہمتی یادداشت پر پنجاب حکومت کی طرف سے ممبرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ(پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ) ڈاکٹر ارشد محمود جبکہ آئی ایف سی کی جانب سے معظم میکن نے دستخط کئے۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف تھے۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت آئی ایف سی پنجاب مےں مختلف شعبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سرمایہ کاری کےلئے تکنیکی ،مالیاتی اور قانونی مشاورت کے علاوہ منصوبوں کی نشاندہی، تیاری اور عملدرآمد کے حوالے سے مشاورت فراہم کرے گی۔آئی ایف سی سرمایہ کاروں کے لئے مارکیٹنگ،روڈ شوزاورٹینڈرنگ کے عمل کے حوالے سے بھی تکنیکی مشاورت مہیا کرے گی۔قبل ازیں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے مےں پبلک پرائےوےٹ پارٹنرشپ کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہے اور پنجاب حکومت کے تحت قائم کیاگیا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سیل اناج کے ذخیرے، مواصلات، ٹرانسپورٹ اور لائیوسٹاک کے شعبوں مےں کئی منصوبوں کی نگرانی کررہاہے۔