باٹا پور ، مشین کا بیلٹ ٹوٹنے سے بچہ ہلاک ، باپ زخمی

باٹا پور ، مشین کا بیلٹ ٹوٹنے سے بچہ ہلاک ، باپ زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور ( سپیشل رپورٹر ) باٹا پور کے علاقہ چونے کی بھٹی پر لگی مشین کا بیلٹ ٹوٹنے سے 8سالہ بچہ ہلاک جبکہ اس کا باپ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں مقامی ہسپتال کے قریب باﺅ سید نامی شخص کی چونے کی بھٹی ہے، گزشتہ رات گئے ثمر عباس اپنے بیٹے حمزہ کے ہمراہ بھٹی پر کام کر رہا تھا کہ اچانک مشین کا بیلٹ ٹوٹ گیا جس سے حمزہ کی موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ثمر عباس شدید زخمی ہوگیا۔ واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -