کراچی سے روانہ ہونے والی پہلی عید سپیشل ٹرین آج لاہور پہنچے گی

کراچی سے روانہ ہونے والی پہلی عید سپیشل ٹرین آج لاہور پہنچے گی

لاہور(سٹاف رپورٹر) کراچی سے جمعرات کے روز روانہ ہونے والی پہلی عید سپیشل ٹرین آج(جمعہ) 11 لاہور بجے پہنچے گی ، دوسری عید سپیشل ٹرین آج(17اگست) کراچی سے راولپنڈی کے لئے جی ایم آپریشن جنید قریشی روانہ کرینگے جبکہ تیسری اور آخری عید سپیشل ٹرین18اگست کو پشاور سے لاہور کے لئے دن12بجے روانہ ہو گی تاہم اس مرتبہ ریلوے انتظامیہ نے کوئٹہ سے پنجاب اور سندھ جانیوالے افراد کے لئے کوئی عید سپیشل ٹرین نہیں چلائی بلکہ وہاں سے چلنے والی کوئٹہ، چلتن اور بولان ایکسپریس کیساتھ اضافی بوگیاں لگا کر کمی پوری کی گئی ہے۔

مزید : ایڈیشن 1