سیاست دان آپسی لڑائی ختم کرکے ملکی سالمیت کیلئے اپنا کردار اد ا کریں ، علامہ زاہد الراشدی

سیاست دان آپسی لڑائی ختم کرکے ملکی سالمیت کیلئے اپنا کردار اد ا کریں ، علامہ ...

لاہور ( سپیشل رپورٹر )قو می امن کمیٹی برائے بین المذاہب پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر علامہ زاہد الراشدی نے کہا ہے کہ ملک د ہشت گردی اور فرقہ واریت متحمل نہیں ہو سکتا مہنگائی اور بے روز گاری نے کمر توڑ کے رکھ دی ہے اس نازک دور میں یکجہتی کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی غفار اکبر بھٹی کو ضلع لاہور قو می امن کمیٹی انسانی حقو ق ونگ کا چیئر مین بنا نے پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیا ست دانو کو چاہیے کہ وہ آپسی لڑائی کو ختم کر کے پاکستان کی سالمیت کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

مزید : ایڈیشن 1