چاروں صوبوں سے بلوچستان ڈومیسائل والے افسروں کی فہرستیں طلب

چاروں صوبوں سے بلوچستان ڈومیسائل والے افسروں کی فہرستیں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار خصوصی) وفاقی دارالحکومت نے چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ کو ایک چٹھی ارسال کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اپنے صوبوں میں بلوچستان کے ڈومیسائل رکھنے والے تمام افسروں کی فہرستیں بھجوائی جن میں ان کا عرصہ تعیناتی اور کئی علاقوں میں تعینات رہے ساری تفصیلات درج ہوں۔ ذرائع کے مطابق یہ ہدایت وزیر اعظم کی ٹرانسفر پالیسی کے بعد دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں اس وقت بلوچستان کے 20سے زائد افسران تعینات ہیں۔ جن میں سی سی پی او لاہور اسلم ترین سرفہرست ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ چاروں صوبوں سے فہرستیں موصول ہونے کے بعد وفاقی حکومت کارروائی کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -