سیالکوٹ، اسلحہ کی نوک پر ایڈووکیٹ سے گاڑی چھیننے والے ملزم گرفتار

سیالکوٹ، اسلحہ کی نوک پر ایڈووکیٹ سے گاڑی چھیننے والے ملزم گرفتار

سیالکوٹ(بےورورپورٹ)سےالکوٹ کے تھانہ موترہ پولیس نے خالد بسراءایڈوکیٹ سے اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھین کر فرار ہونے والے ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولےس آفےسر سےالکوٹ افضال احمد کوثر نے بتاےا کہ خالد بسراءایڈوکیٹ سکنہ بسراءموترہ بڈیانہ روڈ پر اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ بھلووالی چوک کے قریب 2نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر خالد بسراءکو روک کر اس کے قبضہ سے کروالا کار نمبر ی LEB/3599چھین لی اور نامعلوم مقام کی طرف فرار ہو گئے۔ خالد بسراءنے وقوعہ کی اطلاع ریسیکو 15پر دی ۔ جس پر DPOسیالکوٹ افضال احمد کوثر نے فوری طور پر علاقہ کو سیل کر کے ملزمان کی گرفتاری اور کار برآمد کرنے کا حکم دیا ۔ تھانہ موترہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بہت کم وقت میں ملزمان کو ٹریس کر لیا ۔ ملزمان پولیس کے خوف سے گاڑی ساہووالہ چیک پوسٹ کے قریب چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی ۔ پولیس پارٹی نے ملزمان کا تعاقب کیا اس دوران پولیس پارٹی اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ پولیس نے دونوں ملزمان عبداللہ اور عمیر کو گرفتار کر لیا۔پولےس کے مطابق ان ملزمان نے اس سے قبل 11/12بجے دوپہر کے قریب کشمیر روڈ سیالکوٹ اللہ بادشاہ رینٹ اے کار کے سامنے کسی شخص سے ہنڈاCD/125نمبری STK/8384چھینی اور ےہی موٹر سائیکل استعمال کرتے ہوئے خالد بسراءسے کار چھینی اور موٹر سائیکل جائے وقوعہ پر چھوڑگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ افضال احمد کوثر نے سیالکوٹ کی عوام کو ےقین دلاےا کہ ہمارا مشن صرف اور صرف عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے۔ ۔ پولیس کی اس بروقت کاروائی پر DPOسیالکوٹ نے پولیس پارٹی کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دےنے کااعلان کیا۔

مزید : صفحہ آخر