تتلے عالی: کیری ڈبہ کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق، دوسرا زخمی

تتلے عالی: کیری ڈبہ کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق، دوسرا زخمی

تتلے عالی (نمائندہ خصوصی) تیز رفتار کیری ڈبہ نے گدھا گاڑی کو ٹکر مار دی، آٹھ سالہ بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، ڈرائیور فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں ہردو کلے والی کے رہائشی محنت کش ارشد کے کمسن بیٹے 8 سالہ اویس اور 6 سالہ عمر اپنے گھر سے گدھا ریڑھی لے کر اپنے والد کے پاس دربار حضرت مصطفی شاہ کلے والی موڑ پر آرہے تھے کہ شیخوپورہ جانے والے تیز رفتار کیری ڈبہ نمبر ایل ای بی 9887 نے سامنے ٹکر مار دی جس سے 8 سالہ اویس موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا بھائی 6 سالہ عمر شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لئے گوجرانوالہ ہسپتال پہنچایا گیا۔ ارشد کے دو ہی بیٹے تھے۔ اویس کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر