سٹاک مارکیٹیں آج جمعتہ الوداع کے سلسلے میں بند رہیں گی
لاہور(کامرس رپورٹر)ملک کی تینوں سٹاک مارکیٹیںکراچی،اسلام آباد اور لاہور سٹاک ایکسچینج جمعتہ الوداع کے سلسلے میں 17 اگست 2012 ءکوبند رہیں گی اس کے علاوہ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق20 اگست 2012 ء سے 22 اگست 2012 ءیعنی (سوموار ، منگل، بدھ) 3 یوم کے لئے عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات کے باعث سٹاک مارکیٹیں بند رہیں گی۔عید الفطر کی تعطیلات کے بعد تینوں سٹاک مارکیٹیں دوبارہ 23 اگست 2012 جمعرات کوکھلیں گی۔