کابل نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 3 امریکی فوجیوں سمیت 10 اہلکار ہلاک

کابل نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 3 امریکی فوجیوں سمیت 10 اہلکار ہلاک

کابل (اے پی اے )نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 11سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونیوالوںمیں 3امریکی ، 4نیٹو جبکہ3افغان فوجی اہلکار شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں جمعرات کے روز نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں نیٹو کے سات اور افغانستان کے 3فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یو ایچ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں تین امریکی فوجی ،چار نیٹو اہلکار جبکہ افغان سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ حادثے میں ایک افغان شہری بھی مارا گیا ہے۔نیٹو ترجمان کے مطابق حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایساف ترجمان کے مطابق افغان صوبے قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں پیش آیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر