خالص سونے کی قیمت میں 200روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا

خالص سونے کی قیمت میں 200روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)عالمی منڈی میںجمعرات کے روز خالص سونے کی قیمت10ڈالر کے اضافے کے ساتھ1604.14ڈالر فی اونس ہو گئی۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہوئے اور ایک تولہ خالص سونے کی قیمت 200روپے کے اضافے کے ساتھ 57200 روپے ہو گئی۔ صرافہ مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت 48994.76 روپے، 22 قیراط سونے کی قیمت45000روپے اور چاندی کی قیمت 814.00روپے فی دس گرام رہی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی فروخت بڑھنے کے باعث سونے کی قیمتوں میںکمی ہوئی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -