اسلام آباد میں 6 خصوصی عدالتوں کے قیام کی تیاری، سمری ارسال

اسلام آباد میں 6 خصوصی عدالتوں کے قیام کی تیاری، سمری ارسال

اسلام آباد (نیٹ نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت قانون کو وفاقی دارالحکومت میں 6 خصوصی عدالتوں کے قیام کی سمری بھجوادی جس کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نیاز محمد خان کے مطابق 6 خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد عدالت وزارت قانون کے ذریعے پریذائیڈنگ آفیسرز کا تقرر کرے گی۔ خصوصی عدالتوں کے قیام کے لئے سیکٹر جی الیون میں فیڈرل کورٹس کمپلیکس کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر