اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 50 پیسے کمی کے ساتھ 94.50 روپے ہو گئی

اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 50 پیسے کمی کے ساتھ 94.50 ...

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں جمعرات کے روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 50پیسے کی کمی کے ساتھ 94 .50روپے ہو گئی۔کرنسی مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی شرح تبادلہ کچھ اس طرح رہیں۔آسٹریلین ڈالر کی قیمت فروخت101.00روپے،کینیڈین ڈالر کی قیمت 95.50روپے،یورو کی قیمت 116.80 روپے ، سعودی ریال کی قیمت 25.25روپے،یو اے ای درہم کی قیمت 25.85روپے اور برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت فروخت 148.30روپے رہی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے باعث تارکین وطن کی جانب سے بھجوائی گئی ترسیلات زر کے باعث پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے ۔عید الفطر کے بعد کرنسی مارکیٹ اپنی نئی سمت کا تعین کرے گی ۔

مزید : صفحہ آخر