تمام اداروں کا آڈٹ کیا جاتا ہے کوئی مستثنیٰ نہیں، آڈیٹرجنرل

تمام اداروں کا آڈٹ کیا جاتا ہے کوئی مستثنیٰ نہیں، آڈیٹرجنرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (آئی این پی ) آڈیٹر جنرل پاکستان اختر بلند خان رانا نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام اداروں کا آڈٹ کیا جاتا ہے کوئی ادارہ بھی اسے مستثنی نہیں ہے۔وہ جمعرات کوملتان ڈسٹرکٹ آڈٹ آفس میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ آڈیٹر جنرل نے کہاکہ سپریم کورٹ بھی اپنا آڈٹ کرواتی ہے۔ ایوان صدر، وزیراعظم ہاﺅس اور فوج کا بھی آڈٹ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے خرچ ہونے والے ایک ایک پیسہ کا آڈٹ کرتے ہیں اور گورنمنٹ کو صوبائی اسمبلی یا پھر پارلیمنٹ کے ذریعے رپورٹ جمع کروا دیتے ہیں آڈیٹر آف سرکار کا نہیں پاکستان پارلیمینٹ کا نمائندہ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -