عیدالفطر کی آمد پر ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

عیدالفطر کی آمد پر ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

لاہور(وقائع نگار +سٹاف رپورٹر)عید الفطر میں دو روز باقی رہ جانے کے پیش نظر پردیسیوں نے عید کی خوشیاں منانے کے لئے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے جن کا فائدہ اٹھانے کے لئے ٹرانسپورٹر ز نے بھی کمر کستے ہوئے کرایوں میں ازخود اضافہ کردیا ہے جبکہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر بھی بلیک میں ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے ریلوے اسٹیشن پر انتظامیہ کی چشم پوشی کی وجہ سے مافیا سرگرم عمل ہو کر پردیسیوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھانا شروع کردیا ہے ۔ اس کے علاوہ ٹرینوں کی آمدورفت میں غیر معمولی تاخیر نے بھی پردیسیوں کو خوار کردیا ہے اور پردیسی ریلوے حکام سمیت وفاقی حکومت کو کوسنے پر مجبور ہوگئے ہیں گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں واقع لاہور ریلوے اسٹیشن ،جنرل بس سٹینڈ بادامی باغ ،نیازی اڈاہ اور رہبر ٹریول یتیم خانہ میں دوسرے شہروں کو جانے والے افراد کا تانتا بندھا رہا ۔اور معمول سے ہٹ کر انٹر سٹی کو چز ، ڈائیوز ،مذدہ اور لوکل بسیں دوسرے شہروں کے لئے روانہ ہوتی رہی ۔پردیسیوں کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹر ز نے مسافروں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 20روپے سے 80روپے تک کرایوں میں ازخود اضافہ کردیا ہے جبکہ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹوں کا ملنا محال ہوگیا ہے اور مافیا باآسانی ٹکٹیں مہنگے داموں فروخت کررہا ہے بتایا گیا کہ گزشتہ روز لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے نارووال ،سیالکوٹ اور راولپنڈی اور کراچی سمیت کوئٹہ جانے والی ٹرینوں کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت ہوتی رہی مافیا 50روپے سے 150روپے تک پردیسیوں سے بلیک میں اضافی وصول کرتا رہا اور بلیک میں ٹکٹ فروخت کرتا رہا ۔مذید براں انٹر سٹی بس اونرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ارشد نیازی نے کہا ہے کہ عید الفطرکے باعث بس اسٹینڈوں پر رش بڑھ گیا ہے تاہم کرایوں میں اضافے کی باتیں بے بنیاد ہیں انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹر ز نے پردیسیوں کی سہولت کے لئے کرایہ نامہ شیڈول اسٹینڈوں پر آویزاں کررکھا ہے جبکہ گاڑیوں کی تعد اد میں بھی اضافہ کرتے ہوئے کئی ایک گاڑیاں اسٹینڈ بائی ہر وقت موجود ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری بس اسٹینڈ میں کریوں میں از خود اضافہ کی ذمہ دار سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہے ۔

مزید : صفحہ آخر