کوٹ لکھپت، بہنوئی نے فائرنگ کرکے سالے کو موت کے گھاٹ اتار دیا
لاہور(سپیشل رپورٹر) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں بہنوئی نے فائرنگ کرکے سالے کو قتل کردیا اور موقع سے بیٹی کو لیکر فرار ہوگیا،تفصیلات کے مطابق امجد کی شادی کوٹ لکھپت کے رہائشی نواز بھٹی کی ہمشیرہ شازیہ سے چند سال قبل ہوئی تھی کچھ عرصہ قبل شازیہ اپنے خاوند امجد سے جھگڑے کے بعد اپنی بیٹی بسمہ کو لیکر اپنے بھائی کے گھر آگئی تھی اس حوالے سے گزشتہ روز نواز نے اپنے رشتہ داروں کو گھر پر صلح کیلئے بلایا تھا جہاں تلخ کلامی کے بعد امجد نے اشتعال میں آکر اندھا دھند فائرنگ کرکے نواز بھٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ فائرنگ سے نواز کا ایک رشتہ دار مصطفی بھی شدید زخمی ہوگیا واقع کے بعد امجد اپنی بیٹی بسمہ کو موقع سے لیکر فرار ہوگیا پولیس نے امجد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کروادی ہے۔