چیف جسٹس کا عوام کے حکام سے مایوس ہونے کا بیان تشویشناک ہے، جہانگیر بدر

چیف جسٹس کا عوام کے حکام سے مایوس ہونے کا بیان تشویشناک ہے، جہانگیر بدر

لاہور (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر جہانگیر بدر نے چیف جسٹس کے اس بیان پر کہ عوام حکام سے مایوس ہوچکے ہیں، پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترم چیف جسٹس صاحب کو سیاسی بیانات سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ چیف جسٹس صاحب کا اشارہ کس طرف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر محترم چیف جسٹس صاحب کو سیاست کرنی ہے تو ریٹائرمنٹ کے بعد دو سال تک انتظار کریں۔ سینیٹر جہانگیر بدر نے مزید کہا کہ پی پی پی عدلیہ کا انتہائی احترام کرتی ہے اور اعلیٰ عدلیہ سے درخواست ہے کہ محترم چیف جسٹس کو اس طرح کے بیانات نہ دینے کا مشورہ دیں کیونکہ اس سے عوام کی دل آزاری ہوئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر