مسلم لیگ ق کی لوٹ مار سے بچہ بچہ واقف ہے، رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ ق کی لوٹ مار سے بچہ بچہ واقف ہے، رانا ثناءاللہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عوام ہرگز نہیں بھولے‘ مسلم لیگ (ق) کی لوٹ مار سے ملک کا بچہ بچہ واقف ہے - اس ابن الوقت جماعت کے ارکان نے گزشتہ دور میںپنجاب میں کرپشن کی بہتی گنگا میں جی بھر کر ہاتھ دھوئے اور آج دوبارہ پیپلزپارٹی کی آشیرباد سے جیبیں بھرنے پر لگے ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے ارکان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ ماضی میں مشرف کا بغل بچہ بننے کے بعد اب چودھری برادران نے ق لیگ کو پیپلزپارٹی کا نائب بنا کر ثابت کیا ہے کہ وہ کرپشن کے بغیر سیاسی لحاظ سے کبھی زندہ نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اب ق لیگ کے بچے کھچے اراکین کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے اور پیپلزپارٹی کی گزشتہ ساڑھے چار برسوں کی نااہلیوں میں کس قدر حصہ دار بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرویز الہی کا دور حکومت کرپشن سے عبارت تھا اور ان کی لوٹ مار کے ثبوت کے لئے این آئی سی ایل اور پنجاب بنک پر ڈالا گیا ڈاکہ ہی کافی ہے - انہوں نے کہا کہ لاہور رنگ روڈ اور لاہور قصور روڈتوچودھری پرویزالٰہی اور ق لیگ کی لوٹ مار اور کرپشن کے منہ بولتے ثبوت ہیں -انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے عوامی فلاح کے منصوبوں پر تنقید کرنے والوں نے اپنے دور میں ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا اور پھر اپنی لوٹ مار کو تحفظ دینے کے لئے کرپٹ اور بدعنوان وفاقی حکومت میں شامل ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں ان ابن الوقت سیاستدانوں سے تمام لوٹ مار کا حساب لیں گے۔

مزید : صفحہ آخر