لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

لاہور ( کامرس رپورٹر ) رمضان المبارک کا آخری عشر ہ بھی گز ر نے والا ہے مگر حکمرانوں نے مقدس مہےنے مےں لوڈ شےڈ نگ پر قا بو پانے مےں مکمل طور پر ناکام رہی اور لوڈ شےڈ نگ کاسلسلہ بدستور جاری ہے ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار947میگاواٹ رہا،لاہورسمیت پنجاب بھر میں لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آسکی اور27ویں رمضان المبارک کی شب بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔جس سے عبادت گزاروں کوبھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔انرجی مینجمنٹ سیل کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار14ہزار301 اورطلب 18ہزار248میگا واٹ رہی،اس طرح بجلی کاشارٹ فال 3 ہزار947میگا واٹ رہا،دوسری جانب لاہورسمیت پنجاب بھرمیں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں ہر گھنٹے بعدایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،چھوٹے شہروں اور دیہات میں صورتحال مزید خراب ہے،ستائیسویں رمضان المبارک کی رات بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی،جس سے شبینہ اور ذکر اذکار کی محافل میں شرکت کرنیوالوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،پنکھے نہ چلنے کی وجہ سے مچھروں نے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔

مزید : صفحہ آخر