عمران خان، جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی کی کامرہ بیس پر حملے کی شدید مذمت

عمران خان، جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی کی کامرہ بیس پر حملے کی شدید مذمت

لاہور(وقائع نگار )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، صدر جاوید ہاشمی، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عارف علوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے پی اے ایف بیس کامرہ منہاس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوںنے کہا کہ پارٹی یقین رکھتی ہے کہ ہمارے قومی اثاثوں کو تباہ کرنے کےلئے دہشتگردی کا ارتکاب کرنے والے کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہید فوجی کے سوگوار خاندان کےلئے گہرے دکھ و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا کی ۔ہماری پارٹی کو سیکیورٹی فورسز پر اور پاکستان کے عوام کی حفاظت کرنے کی صلاحیت پر پورا اعتماد ہے۔ہمارے چوکس کمانڈوز اور فوری آپریشن نے قومی قیمتی اثاثوں کو تباہ کرنے سے دہشتگردوں کو روک دیا ۔چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ان کی جماعت ہر قسم کے حالات میں ملک میں امن قائم کرنے کےلئے انتھک محنت کریگی۔عمران خان اس عزم کا اعادہ کیا کہ اقتدار میں آنے کے بعد امریکی جنگ سے باہر آئے گی اور اس امر کو یقینی بنائے گی کہ پاکستان کا ہر شہری اور اثاثہ دہشتگردانہ سرگرمیوں سے محفوظ ہو جائے۔

مزید : صفحہ آخر