مسلسل دوسرے روز بھارت کی شرانگیزی ، چناب رینجرز نے توپیں خاموش کرادیں

مسلسل دوسرے روز بھارت کی شرانگیزی ، چناب رینجرز نے توپیں خاموش کرادیں
مسلسل دوسرے روز بھارت کی شرانگیزی ، چناب رینجرز نے توپیں خاموش کرادیں

  

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) سیالکوٹ سے دس کلومیٹردورچھپراڑ سیکٹر کے گاو¿ں سرخ پورمیں بھارتی فوج نے مسلسل دوسرے روز بلااشتعال فائرنگ کردی جس پر چناب رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتیں گنیں خاموش کرادیں۔

جمعہ کی صبح مسلسل دوسرے روز بھی بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر چپراڑ سیکٹر پر فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا اور سرحد سے ملحقہ گاﺅں سرخ پورگاﺅں میں گولے گرے۔ چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں اور گنوں نے چپ سادھ لی۔ واضع رہے کہ گذشتہ شام بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے بچوں اور خواتین سمیتچھ پاکستانی زخمی ہوئے تھے۔

مزید : قومی