مردان میں پرانی دشمنی پر فائرنگ ، باپ دوبیٹو ں سمیت جاں بحق
مردان(مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز گڑھی میں پرانی دشمنی پر باپ کو دو بیٹوں سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیاگیاہے ۔ پولیس کے مطابق مشال خان بابا اپنے دوبیٹوں کے ہمراہ گاﺅں جارہے تھے کہ اُن کے بھتیجوں نے شہباز گڑھی میں رکشے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بابامشال خان اپنے دو بیٹوں سمیت موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ حکام کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے اوراِس سے پہلے دونوں پارٹیوں کےقتل کے مقدمات عدالتوں میں چل رہے ہیں ۔